• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 28356

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علما اکرام اس مسلے کے بارے میں کہ آجکل ڈاکٹر حضرات میّتوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں کی یہ شرع جائز ہے؟ نیز ڈاکٹر حضرات کن وجوہات کی بنا پر پوسٹ مارٹم کرتے ہیں. برائے مہربانی قرآن و سنّت کی روشنی میں مدلّل و مفصّل جواب عنایت فرمائیں ۔

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما اکرام اس مسلے کے بارے میں کہ آجکل ڈاکٹر حضرات میّتوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں کی یہ شرع جائز ہے؟ نیز ڈاکٹر حضرات کن وجوہات کی بنا پر پوسٹ مارٹم کرتے ہیں. برائے مہربانی قرآن و سنّت کی روشنی میں مدلّل و مفصّل جواب عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 28356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):71=44-1/1432

    مسلمان میت کی نعش کا احترام مثل زندہ کے احترام کے ہے، بلکہ بعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ ہے، مسلمان میت اگر عورت ہو تو اس کے پردے کا اہتمام زندگی سے زیادہ ہے، چنانچہ اس کا شوہر بھی اسے برہنہ نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی اس کے برہنہ جسم کو ہاتھ لگاسکتا ہے، پوسٹ مارٹم کی بہت سی صورتیں شرعی ضرورت کے بغیر ہوتی ہیں، جو ناجائز ہیں، اگر کوئی خاص ضرورت شرعی کے ماتحت صورت جائز بھی ہوتاہم اس میں ستر اور احترام میت کا التزام ضروری ہوگا، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میت کے جسم کو چیرنا پھاڑنا اس کے احترام کے منافی ہے، اور جب تک کوئی قوی وجہ اجازت کی نہ ہو تب تک چیرپھاڑ مباح نہیں ہوسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند