عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 31789
جواب نمبر: 31789
بسم الله الرحمن الرحيم
میں جواہرلعل نہرو یونیویرسٹی نی دلیّ میں طبیعات کا طالب علم ہوں۔کچھ دن پہلے میں اپنے ہاسٹل سے حضرت شاہ ولی اللہ محدّث دہلوی کی مزار پر فاتح پڑھنے کی نیت سے گیا تھا۔ میں نے وہاں مدفون (شاہ عبد العزیز محدّث دہلوی، شاہ اسماعیل شھید وغیرہ) حضرات کی قبور کی زیارت کی، فاتح پڑھی، ایصال ثواب کیا اور پھر متصل مسجد میں نماز (تحیت المسجد) پڑھی اور چلا ایا۔ کیا میرا یے عمعل درست تھا؟ میں عقیدے کے لحاظ سے ماتریدیھ ہوں. فتوی(م): 787=787-5/1432 آپ کا عمل درست تھا۔ نوٹ: شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کی قبر دہلی میں نہیں ہے بلکہ بالاکوٹ میں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند