• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 2484

    عنوان:

    اگر بچہ ماں کی رحم میں مرجائے یعنی مرا ہوا بچہ پیدا ہو تو اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ ہم اس بچے کے ساتھ کیا کریں؟ اگر اسپتال میں مرا ہوا بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر بچہ ماں کی رحم میں مرجائے یعنی مرا ہوا بچہ پیدا ہو تو اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ ہم اس بچے کے ساتھ کیا کریں؟ اگر اسپتال میں مرا ہوا بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1706/ ب= 1502/ ب

    جو رحم مادر میں مرجائے اسے ڈلیوری یا آپریشن کے بعد نکال کر، اسی طرح جو بچہ مرا ہوا پیدا ہو تو اسے باقاعدہ غسل دے کر کسی پاک و صاف کپڑے میں لپیٹ کر قبر کھود کر (یعنی گہرا گڈھا کھود کر) اس میں دفن کردیا جائے اسے سنت طریقہ پر کفن دینے اور اس پر نماز جنازہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند