• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 604820

    عنوان:

    قبر میں پنّی لگانا جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال:

    آج کل قبر میں پنی لگانے کا رواج چل گیا ہے ۔ صندوق کے اوپر لکڑی کے پٹرے بچھائے جاتے ہیں اور اس کے اوپر پنی کی ایک پرت بچھائی جاتی ہے جسے مٹی قبرکے اندر نہ اور پھر قبر میں مٹی ڈالی جاتی ہے ۔ یہ بات ضرور ہے کہ پنی لگانے صندوق میں مٹی جانے کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی ہم جانتے ہیں کی پنی ایک سنٹھیٹک مٹیریل ہے جو زمین کے اندر بھی آسانی سے نہیں گلتی یا سڑتی ہے اور سیکڑوں یا ہزاروں سال تک ویسے ہی پڑی رہتی ہے جبکہ اسلام میں ایک ایک قبر میں ستتر ستتر مردے دفنانے کی گنجائش ہے تو پنی کے استعمال سے اس کی گنجائش ختم ہو جاتی ہے اور سائنسداں بھی مانتے ہیں کی پنی زمین کو بنظر کر دیتی ہے ۔تو برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں میرے ان سبھات کو دور فرمائے اور یہ بتانے کی گذارش کرے کی قبر میں پنی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 991-701/D=11/1442

     میت کو دفن کرتے وقت قبر پر کچی اینٹ، بانس، پٹرے وغیرہ رکھے جاتے ہیں تاکہ مٹی میت کے اوپر نہ گرے۔ بانس اور پٹرے کے درازوں سے مٹی نیچے جانے کو روکنے کے لئے بعض جگہ پنّی اور چٹائی رکھ دی جاتی ہے شرعاً یہ ضروری نہیں ان درازوں کو گیلی مٹی کے لوندے سے پُر کیا جاسکتا ہے۔

    لیکن اگر چٹائی پنّی رکھ دی گئی تو اس کی گنجائش ہے کیڑے وغیرہ اسے بھی کھاکر ختم کردیتے ہیں۔

    البتہ پکی اینٹ پائیداری اور پختگی کی وجہ سے اندر رکھنا منع ہے اس لئے پنّی کی پائیداری اس کے نہ گلنے سڑنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے نہ رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند