• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 37224

    عنوان: میت كو نہلانے سے پہلے اس كے پاس قرآن پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: ۱- کیا میّت کو نہلانے سے پہلے اس کے پاس قرآن پڑھنا جائز ہے؟ ۲- کیا میّت کو غسل دیتے وقت اس کے جسم کے فالتو بال اتارنے چاہئیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 37224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 516=306-3/1433 (۱) روح نکلنے کے بعد جسم مردہ نجس ہوتا ہے، اس لیے اس کے قریب بیٹھ کر قرآن پاک پڑھنا مکروہ ہے، دور علاحدہ جگہ میں پڑھیں یا تسبیحات وغیرہ پڑھیں۔ (۲) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند