• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 601983

    عنوان:

    نیچورل براون کلر میں مہندی ملاکر بالوں میں لگانا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علما کرام مسئلہ ذیل میں کہ میرے سر اور ڈاڑھی کے بال سفید ہو گئے ہیں، لہذامیں سرکے بالوں اور ڈاڑھی میں کلر میٹ کا نیچورل براون کلر اور اس میں مہندی ملاکر بالوں میں لگاتا ہوں ، لگانے کے بعد بالوں کا کلر کالا جیسا لگتا ہے ،توکیا اسطرح کا کلر استعمال کرنا میرے لئے درست ہوگا۔ وضاحت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 601983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 351-291/M=05/1442

     آپ اپنے سر اور داڑھی کے سفید بالوں میں جو خضاب استعمال کرتے ہیں اس کو لگانے کے بعد اگر بالوں کا کلر کالا (سیاہ) دِکھتا ہے تو اس طرح کے خضاب سے احتراز کریں، سرخ مہندی کا خضاب استعمال کریں یہ بہتر اور مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند