• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 11475

    عنوان:

     میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اسلام میں داڑھی کی کیا اہمیت ہے؟ کیا یہ فرض ہے یا سنت یا واجب؟ برائے کرم آپ اپنا جواب حدیث کے حوالہ کے ساتھ عطا فرماویں، نیز پورا حوالہ اور حدیث نمبر بھی بتادیں؟

    سوال:

     میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اسلام میں داڑھی کی کیا اہمیت ہے؟ کیا یہ فرض ہے یا سنت یا واجب؟ برائے کرم آپ اپنا جواب حدیث کے حوالہ کے ساتھ عطا فرماویں، نیز پورا حوالہ اور حدیث نمبر بھی بتادیں؟

    جواب نمبر: 11475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 651=546/د

    ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، کاٹ کر ایک مشت سے کم کرنا یا بالکل منڈانا حرام ہے۔ عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم خالفوا لمشرکین أوفروا اللحی واحفوا الشوارب وفي روایة أنہکوا الشوارب واعفوا اللحی متفق علیہ، مشکاة: ۳۸۰۔ داڑھی اور انبیاء کی سنت، نامی کتاب میں بسط وتفصیل سے یہ مضمون تحریر ہے، مطالعہ فرمالیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند