معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 607077
سوال : کیا مرد کے لیے سونے کی اور پلاٹینم کی گھڑی اور چشمے استعمال کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ آپ رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 607077
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 339-254/D=04/1443
مرد کے لئے سونا کسی شکل میں استعمال کرنا حرام ہے۔ پلاٹینم بھی ایک قسم سونا ہوتا ہے پس سونا خواہ گھڑی کی شکل میں ہو یا چشمہ کی شکل میں ا س کا استعمال کرنا مرد کے لئے حرام ہے۔ عورت کے لئے صرف زیورات کے طور پر سونا استعمال کرنا جائز ہے۔ زیورات کے علاوہ دوسری چیزیں عورت کے لیے بھی حرام ہیں۔
قال فی الدر: وکرہ الأکل والشرب والادہان والتطیب من اناء ذہب وفضة للرجل والمرأة۔ قال الشامی ظاہرہ ان الکراہة تحریمیة۔ (الدر مع الرد: 9/492، زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند