معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 37071
جواب نمبر: 37071
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 289=228-3/1433 ختنہ کرانا سنت ہے، یہ مسلم کی پہچان ہے، افسوس ہے کہ ۲۵/ سال کی عمر ہوگئی اور اب تک آپ نے ختنہ نہیں کرائی، ختنہ بالغ ہونے سے پہلے پہلے کرالینی چاہیے تھی، اب بالغ ہونے کے بعد کسی کے سامنے ستر کا کھولنا بھی حرام ہے۔ اور اب آپ لکھتے ہیں کہ مجھ میں ختنہ کرانے کی ہمت نہیں، آپ اس عمر میں ختنہ کرانے کی تکلیف بھی برداشت نہیں کرسکتے، لہٰذا ایسے ہی غیرمختون رہنے دیجیے، آپ عقائدواعمال کے اعتبار سے پکے اور صحیح ہیں تو آپ مسلمان ہیں، آپ کی مسلمانی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، البتہ ترک سنت کا گناہ ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند