• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 602936

    عنوان: عورت كا  پینٹ شرٹ پہننا 

    سوال:

    عورت کا لباس کس طرح کا ہونا چاہئے؟ کیا عورت پینٹ شرٹ پہن سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 602936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:558-433/sn=7/1442

     عورتوں کے لئے ایسا لباس پہننا سنت ہے جو ڈھیلا ڈھالا اور ساتر ہو، غیر ساتر یا چست لباس پہننا شرعا جائز نہیں ہے، پینٹ شرٹ پہننا عورتوں کے لئے ممنوع ہے؛ کیونکہ ایک تو یہ مردانہ لباس ہے، دوسرے یہ کہ اس سے ستر کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ۔ (مستفاد از تکملہ فتح الملہم، 4/76، 77، کتاب اللباس والزینة، مطبوعہ: دار إحیاء التراث العربی، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند