• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 52881

    عنوان: اگر کوئی نوجوان ہو اور اس کے بال سفید ہونا شروع ہوجائے تو کیا وہ بلیک کلر(کالا رنگ) لگا سکتاہے؟اور کتنی عمر تک لگا سکتاہے؟جزاک اللہ

    سوال: اگر کوئی نوجوان ہو اور اس کے بال سفید ہونا شروع ہوجائے تو کیا وہ بلیک کلر(کالا رنگ) لگا سکتاہے؟اور کتنی عمر تک لگا سکتاہے؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 52881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 800-810/N=7/1435-U سفید بالوں میں خالص سیاہ خضاب کرنا ناجائز ومکروہ تحریمی اور گناہ کبیرہ ہے، احادیث میں اس پر وعید آئی ہے، اور اس حکم میں جوان اور بوڑھے سب برابر ہیں؛ کیوں کہ دھوکہ دہی اور خلاف حقیقت کا اظہار دونوں صورتوں میں پایا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند