• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 41951

    عنوان: کیا ایسا پرفومے استعمال کرنا جائز جس میں الکوحل استعمال ہوتا ہے.

    سوال: کیا ایسا پرفیوم استعمال کرنا جائز جس میں الکوحل استعمال ہوتا ہے، نیز یہ بھی وضاحت کریں کہ کس قسم کا پرفیوم جائز ہے؟

    جواب نمبر: 41951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1570-1001/L=11-1433 پرفیوم میں جو الکوحل استعمال ہوتا ہے اگر وہ اشربہٴ اربعہ محرمہ (انگور کی کچی شراب، انگور کی پکی شراب، کھجور اورمنقی) کے علاوہ سے تیار شدہ ہے تو اس پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے، البتہ احتیاط کرنا اولیٰ وبہتر ہے اور اگر پرفیوم میں استعما ل ہونے والا الکوحل اشربہ اربعہ محرمہ سے تیار کردہ ہے تو اس کا استعمال جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند