• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 10333

    عنوان:

    ٹخنے ننگے رکھنے کیوں ضروری ہیں؟ اردو میں حدیث کے حوالہ سے بتائیں اگر پینٹ پہنی ہو تو کیا کیا جائے؟

    سوال:

    ٹخنے ننگے رکھنے کیوں ضروری ہیں؟ اردو میں حدیث کے حوالہ سے بتائیں اگر پینٹ پہنی ہو تو کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 10333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 115=115/ م

     

    اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو ٹخنہ سے نیچے کپڑا پہننے کو منع فرمایا ہے، اور اس پر سخت وعید سنائی ہے، حدیث میں ہے: لا یَنْظر اللّٰہ یوم القیامة إلی من جرّ إزارہ بطرًا (ترجمہ: اللہ تعالیٰ بروز قیامت اس شخص کی طرف نظر نہیں فرمائیں گے جو تکبر کی وجہ سے اپنی ازار کو نیچے لٹکاتا ہے) (مشکاة شریف: ۳۷۳) اگر پینٹ پہننی ہو دراں حالے کہ یہ غیر مسنون لباس ہے تو خوب ڈھیلا پہنیں، ٹخنوں سے نیچے نہ پہنیں، فسّاق کی مشابہت سے احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند