• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 16066

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جو شخص داڑھی نہیں رکھتا ہے کیا ہم اس کے پیچھے نمازاور تراویح پڑھ سکتے ہیں؟کیا اسلام اس کی اجازت دیتاہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جو شخص داڑھی نہیں رکھتا ہے کیا ہم اس کے پیچھے نمازاور تراویح پڑھ سکتے ہیں؟کیا اسلام اس کی اجازت دیتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 16066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1505=1510/1430/م

    ڈاڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے: لقولہ علیہ السلام: واعفوا اللُّحیٰ، جو شخص ڈاڑھی نہیں رکھتا یا ڈاڑھی ایک مشت سے کم کراتا ہے، وہ فاسق معلن ہے، اس کے پیچھے نماز وتراویح مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند