• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 42689

    عنوان: سیدھے ہاتھ میں گھڑی پہننا سنّت ہے یا نہیں؟

    سوال: سیدھے ہاتھ میں گھڑی پہننا سنّت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 80-80/M=2/1434 گھڑی سیدھے ہاتھ میں پہننے کو سنت اور بائیں ہاتھ میں پہننے کو خلافِ سنت کہنا تو مشکل ہے، دونوں ہاتھ میں سے جس میں بھی پہن لے درست ہے، البتہ زینت کی چیز دائیں میں پہننا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند