• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 31619

    عنوان: داڑھی منڈانے والا کیا مسلمان ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص داڑھی نہیں رکھتابلکہ اسے منڈتا ہے تو کیا وہ مسلمان ہے؟وہ نیک بھی ہے اور اسلام کے سبھی ارکان پورا کررہا ہے، لیکن صرف داڑھی نہیں ہے، کیا ایسا شخص مسلمان کہنے کے قابل ہے؟اور کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہے؟ اگر ہے تو داڑھی والے اور بغیر داڑھی والے میں کوئی فرق نہیں ہے؟ اور فرق ہے تو کیا؟براہ کرم، مجھے اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 31619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 611=513-5/1432 ڈاڑھی رکھنا واجب ہے۔ اسلام کے شعار میں داخل ہے، اگر کوئی نہیں رکھتا ہے تو وہ شریعت کے نزدیک فاسق مُعلن ہے؛ لیکن اس کی و جہ سے وہ اسلام سے خارج نہیں ہوا۔ وہ مسلمان ہے مگر فاسق یعنی نافرمان ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہے، مگر آپ کی شکل وصورت سے محبت نہیں رکھتا۔ یہود ونصاریٰ کی شکل سے محبت رکھتا ہے۔ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا پیروکار نہیں ہے اور ان کا محبوب نہیں ہے۔ جو مسلمان غیروں کی شکل وصورت اختیار کرے، قیامت کے دن ان ہی غیروں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ جو بہت بڑی بے عزتی اور ذلت کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند