• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 600009

    عنوان:

    الکوحل ملے ہوئے پرفیومس استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    ۱) غالبا زیادہ تر پرفیومس میں الکوحل ملا ہوا ہوتا ہے تو کیا اسطرح کے پرفیومس کا جائز ہے یا ناجائز؟

    ۲) اگر جائزہے تو الکوحل کاپرفیوم میں کتنی(کم)مقدارکا ہونااس کے استعمال کودرست قراردے گا؟

    ۳) کیسے پتہ چلے کے ان میں کم کم مقدارمیں الکوحل ملا ہواہے ؟

    مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 600009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 49-90/H=02/1442

     (۱) آجکل پرفیومس وغیرہ میں جو الکوحل ڈالا جاتا ہے وہ عامةً اشربہٴ محرمہ میں سے نہیں ہوتا اس لئے ایسے پرفیومس وغیرہ کے استعمال کی گنجائش ہے از راہِ تقویٰ کوئی استعمال نہ کرے تو بہت اچھا ہے۔

    (۲) عموماً بقدرِ ضرورت ڈالا جاتا ہے بہرحال وہ جس مقدار میں بھی ہو اُس کا وہی حکم ہے کہ جو نمبر (۱) کے تحت لکھ دیا۔

    (۳) پرفیومس کی شیشی اور ڈبہ پر جو فارمولہ (اجزاءِ ترکیب) لکھے ہوئے ہوتے ہیں اُن پر غالباً مقدار بھی تحریر ہوتی ہے ”چند اہم عصری مسائل“ کی جلد ثانی میں اس کے متعلق خاصی تفصیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند