معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 12213
کیا
جبہ اور پائجامہ پہننا سنت ہے؟
کیا
جبہ اور پائجامہ پہننا سنت ہے؟
جواب نمبر: 12213
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 873=734/د
جبہ پہننا سنت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ لباس زیادہ پسندیدہ تھا، کیونکہ یہ زیادہ استر ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پائجامہ خریدنا اور پسند فرمانا تو ثابت ہے، ایک روایت میں پہننا بھی منقول ہے، لیکن اس کی کیفیت کا علم نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر لنگی ہی استعمال فرماتے تھے: عن عروة بن المغیرة بن شعبة عن أبیہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم لبس جبة رومیة ضیقة الکمین (شماء ترمذي:۶ قدیمی) عن سوید بن قیس رضي اللہ عنہ قال أتانا النبي صلی اللہ علیہ وسلم فساومنا سراویل (سنن ابن ماجة: ۲۵۶ قدیمی) واشتری سراویل والظاہر أنہ إنما اشتراھا لیلبسھا وقد روي في غیر حدیث أنہ لبس السراویل وکانو یلبسون السراویللات بإذنہ (زاد المعاد باب فضل الحج الأکبر:۵۶) وکان عثمان یأتزر إلی أنصاف ساقیہ وقال ھکذا کانت إزرة صاحبي یعني النبي صلی اللہ علیہ وسلم (شمائل:۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند