معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 179840
کیا میں پینٹ شارٹ پہن سکتا ہوں ؟ جب کہ میں آفس میں کام کرتا ہوں اور انسٹی ٹیوٹ { instityute } میں پڑھتا ہو ں۔ اور میرا کوٹ پنٹ پہننا اور ٹائی لگانا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 179840
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 46-65/H=02/1442
آفس اور انسٹی ٹیوٹ میں پینٹ شرٹ پہننا لازم ہوتو بکراہت گنجائش ہے، کوٹ پینٹ پہننا اور ٹائی لگانا کراہت سے خالی نہیں، بہتر ہے کہ اس سے بچنے کی کوشش کریں۔ فتاویٰ محمودیہ جلد ۱۹/ میں بسط و تفصیل سے کلام ہے، خلاصہ اوپر لکھ دیا گیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند