• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 30347

    عنوان: بہت سے لوگ سیدھے ہاتھ میں گھڑی پہنتے ہیں ، کیا اس کی کوئی حقیقت ہے؟(۲) کیا مرد ایسی چیز استعمال کرسکتاہے جس پر سونے کی پالیش لگائی گئی ہو ؟ سونے کی پالیش کی چین گھڑی میں بھی ہوتی ہے، اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: بہت سے لوگ سیدھے ہاتھ میں گھڑی پہنتے ہیں ، کیا اس کی کوئی حقیقت ہے؟(۲) کیا مرد ایسی چیز استعمال کرسکتاہے جس پر سونے کی پالیش لگائی گئی ہو ؟ سونے کی پالیش کی چین گھڑی میں بھی ہوتی ہے، اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 30347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):516=314-3/1432

    جس ہاتھ میں سہولت ہو اس میں پہن سکتے ہیں، سیدھے میں بہتر ہے۔
    (۲) جس گھڑی پر سونے کے پانی کی پالش ہو اس کو استعمال کرنا جائز ہے، مگر احتیاط کرنا اولیٰ ہے۔ وأما التمویہ الذي لا یخلص فلا بأس بہ بالإجماع؛ لأنہ مستہلک فلا عبرة ببقائہ لونًا․ (شامي: زکریا: ۹/۴۹۷، کتاب الحظر والإباحة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند