• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 4312

    عنوان:

    آپ نے ایک شخص کو جواب دیا ہے کہ آپ خاکستری بالوں کے لیے دوسرے رنگ کااستعمال کرسکتے ہیں خضاب لگانے کے علاوہ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ دوسرے رنگ کون سے ہیں جوکہ استعمال کئے جاسکتے ہیں کیوں کہ تجارتی طور پر بہت سارے رنگ دستیاب ہیں، لیکن ہم نہیں جانتے ہیں کہ کون سا حلال ہے یا حرام۔ کیا کوئی پانی یا تیل ہے جو رنگ کو جذب کرلے یا کوئی دوسرا رنگ جو استعمال کیا جاسکتا ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 585=628/ ل

    بالوں کورنگنے کے لیے سیاہ خضاب کا استعمال ناجائز ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے رنگ سے بالوں کو رنگنے کی گنجائش ہے۔ البتہ اگر وہ رنگ ذی جِرم ہو یعنی بالوں تک پانی پہنچنے سے مانع ہو تو پھر اس کااستعمال ناجائز ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند