معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 152604
جواب نمبر: 152604
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1034-968/sd=10/1438
ایک مشت کے بقدر ڈاڑھی رکھنا واجب اور ضروری ہے ، یہ اختیاری حکم نہیں ہے ،جو شخص ڈاڑھی نہیں رکھتا یا ایک مشت سے پہلے ڈاڑھی کٹاتا ہے ، شریعت کی نظر میں وہ فاسق ہے ۔داڑھی رکھنا تمام انبیاء علیہم السلام کی مشترکہ سنت ہے ، اسی لیے حدیث میں داڑھی رکھنے کو فطرت سے تعبیر کیا گیا ہے ،اس لیے مذکورہ شخص کی بات قطعا غلط ہے ۔تفصیل کے لیے دیکھیے : داڑھی کا وجوب : موٴلفہ : حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند