• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 31246

    عنوان: اسلام میں داڑھی رکھنے اور نہ رکھنے کا کیا مسئلہ ہے؟

    سوال: اسلام میں داڑھی رکھنے اور نہ رکھنے کا کیا مسئلہ ہے؟میں نے ابھی تک داڑھی نہیں رکھی ہے تو کیا مجھ پر داڑھی نہ رکھنے کا گنا ہ ہوگایا نہیں؟اگر کسی داڑھی رکھی اور پھر دوا یا چار سال کے بعد کٹوادی تو کیا گناہ ہوگا؟کیوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر داڑھی نہ رکھنی ہو تو توکوئی گنا ہ نہیں ہوتا، لیکن اگرکسی نے رکھی اور پھر کٹوادی تو گناہ ہوتاہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 516=394-4/1432 داڑھی رکھنا اور کم ازکم ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، داڑھی نہ رکھنا موجب گناہ ہے او رداڑھی رکھ کر کٹوادینا اور بھی زیادہ سخت ہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر داڑھی نہ رکھی ہو تو کوئی گناہ نہیں ہوتا ان کا قول درست نہیں۔ داڑھی منڈانے والا شخص حرام کا مرتکب اور فاسق ہے اس کی نماز اذان، اقامت مکروہ ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ نے داڑھی ابھی تک نہیں رکھی ہے تو اب رکھنا شروع کردیں اوراب تک داڑھی نہ رکھنے کی وجہ سے صدق دل سے توبہ واستغفار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند