• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 9071

    عنوان:

    مجھے ایک ای میل ملا ہے جس میں ہاتھ اور پاؤں کے ناخون کاٹنے کی ترتیب بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ سنت طریقہ ہے۔ برائے مہربانی یہ فرمائیں کہ کیا احادیث میں ہمیں ہاتھ او رپاؤں کے ناخون کاٹنے کی کوئی ترتیب ملتی ہے؟ اور اگر ملتی ہے تو وہ کیا ہے؟اگر ممکن ہو تو حدیث بھی نقل فرمادیجئے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1193=1193/ ل

    ناخون کاٹنے کی ترتیب سے متعلق جو ای میل آپ کو موصول ہوا، اس کی ایک کاپی یا نقل عکسی، استفتاء ہذا کے ساتھ بھی ارسال کرنا چاہیے تھا۔ بہرحال آپ کے سوال کے جواب میں عرض ہے کہ ناخون کاٹنے کی ترتیب کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی تصریح ثابت نہیں جیسا کہ درمختار میں ہے: قلت: وفي المواھب اللدنیة قال الحافظ ابن حجر: إنہ یستحب کیفما احتاج إلیہ، ولم یثبت في کیفیتہ شيء، ولا في تعیین یوم لہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم، وما یعزي من النظم في ذلک للإمام علي ثم لابن حجر، قال شیخنا: إنہ باطل، (شامی زکریا: ۹/۵۸۲)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند