• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 1126

    عنوان:

    کیا پاخانہ کے مقام کے ارد گرد اور عضو مخصوص کے نیچے جو بال ہوں ، اسے بھی صاف کرنا چاہیے؟

    سوال:

    (۱) میں موئے زیر ناف کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔ کیا پاخانہ کے مقام کے ارد گرد اور عضو مخصوص کے نیچے جو بال ہوں ، اسے بھی صاف کرنا چاہیے؟کیا اس سلسلے میں شریعت کی طرف سے کوئی واضح رہ نمائی ہے؟ عموماً ہم شرم گاہ سے اوپری حصہ کا بال اتارتے ہیں۔

    (۲) یہی سوال میں عورتوں کے متعلق بھی کرنا چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 1126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  720/ج = 720/ج)

     

    (۱) و (۲) موئے زیر ناف وہ بال کہلاتے ہیں جو ناف کے نیچے پیڑو پر اور مرد وعورت کی اگلی شرمگاہ کے ارد گرد ہوتے ہیں، خصیتین اور پچھلی شرمگاہ کے آس پاس کے بال موئے زیر ناف میں نہیں آتے ہیں قال في حاشیة الطحطاوي ص ۵۲۷: ثم العانة ھی الشعر الذي فوق الذکر و حوالیہ وحوالي فرجھا اھ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند