• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43168

    عنوان: باریك كپڑے كے نیچے قمیص پہننا

    سوال: سوال یہ ہے کہ آج کل عورتیں باریک کپڑے کے نیچے قميص استعمال کرتی ہیں اور اگر اوپر چادر لی ہو تو کیا ایسا لباس پہننا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 43168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 253-167/L=3/1434 اگر باریک کپڑے کے نیچے عورت قمیص استعمال کرے اور اوپر سے چادر ڈال لے جس سے کپڑے کی نمائش نہ ہو تو اس طرح باریک کپڑا استعمال کرنے کی گنجائش ہے، البتہ فیشن پرست عورتوں کا لباس پہننے سے احتراز کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند