معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 18268
میرا
نام محی الدین ہے اور میں الحمد للہ حافظ ہوں اور میں ہر وقت کرتا پائجامہ پہنتا
ہوں۔ میں دبئی میں کام کرتا ہوں اور وہاں پر آفس میں سب لوگ پینٹ شرٹ پہنتے ہیں
حاکم بھی مجھ کو پینٹ شرٹ پہننے کے لیے کہہ رہا ہے تو کیا میں اپنا لباس پینٹ شرٹ
پہن سکتا ہوں؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ شریعت کی رو سے کیا حکم ہے؟

جواب نمبر: 18268
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):2428=1942-12/1430
وہ کہہ رہا ہے، آپ حسنِ انداز سے معذرت کردیں، اور اگر وہ جبر کرتا ہے اور ڈھیلی ڈھالی پینٹ شرٹ ڈیوٹی کے وقت پہن لیا کریں تو گنجائش ہے،اگرچہ کراہت سے بھی خالی نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند