• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 604218

    عنوان:

    کس کس رنگ کی پگڑی باندھنا جائز ہے ؟

    سوال:

    حضرت آپ صلّی اللہ علیہ وسلم کس کس رنگ کی پگڑی باندھتے تھے ؟سفید اور کالے رنگ کی پگڑی کے علاوہ کس کس رنگ کی پگڑی باندھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:712-754/N=1/1443

     (۱):حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم عام طور پر سفید عمامہ (پگڑی) استعمال فرماتے تھے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیاہ عمامہ کا استعمال بھی ثابت ہے اور کبھی کبھار آپ نے سفیدی مائل (ہلکے)زرد رنگ کا عمامہ اور دھاری دار سرخ رنگ کا عمامہ بھی استعمال فرمایا ہے؛ البتہ سبز (ہرے)رنگ کے عمامہ کا ثبوت نہیں ملتا(الدعامة في معرفة أحکام سنة العمامة وغیرہ)۔

    (۲):سفید، کالی، سفیدی مائل زرد اور دھاری دار سرخ رنگ کی پگڑی جائز ہے؛ البتہ ان میں سب سے افضل سفید رنگ ہے، اور ان کے علاوہ دیگر رنگ بھی جائز ہیں؛ البتہ جو رنگ گمراہ فرقوں میں کسی کا شعار ہوچکا ہو، اُس سے اجتناب چاہیے، جیسے: سبز رنگ کی پگڑی، بریلویوں نے اسے اپنا شعار بنالیا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند