• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 18336

    عنوان:

     مسلم مرد کو انگوٹھی میں پتھر استعمال کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اگر اجازت ہے تو کون سا پتھر استعمال کرنے کے لیے سب سے اچھا ہے؟

    سوال:

     مسلم مرد کو انگوٹھی میں پتھر استعمال کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اگر اجازت ہے تو کون سا پتھر استعمال کرنے کے لیے سب سے اچھا ہے؟

    جواب نمبر: 18336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 3=3-1/1431

    انگوٹھی میں نگینہ پتھر کا استعمال کرسکتے ہیں، عقیق پتھر سب سے اچھا ہے: قال في غرر الأفکار: والأصح أنہ لا بأس بہ، لأنہ علیہ الصلاة والسلام تختم بعقیق وقال [تختموا بالعقیق فإنہ مبارک]․․ فیجوز من حجر وعقیق ویاقوت وغیرہا (شامي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند