• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43502

    عنوان: داڑھی کا مسلہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا شخص جس کی داڑھی ایک مٹھی سے کم ہو اذان یا اقامت کہہ سکتا ہے ؟ حلا نکہ یہ شخص اپنی مسجد میں سب سے پہلے مسجد میں آتا ہے اور سب سے آخر میں مسجد سے جاتا ہے اعمال میں سارے نمازیوں میں سب سے زیادہ نیک معلوم ہوتا ہے قرآن اور نماز کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتا .مسجد میں داڑھی والے بھی موجود ہوتے ہیں ان داڑھی والے افراد کی موجودگی میں ایسا شخص اذان یا اقامت کہہ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 43502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 261-210/B=2/1434 اسے آپ کتنا بھی نیک سمجھتے ہوں وہ شریعت میں فاسق اور اللہ کا نافرمان ہے، اس کی اذان واقامت مکروہ تحریمی ہے، اس سے اذان واقامت نہیں کہلوانی چاہیے، اس شخص کو اذان واقامت کہنے کا شوق ہے تو پوری ڈاڑھی رکھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے اور ان کی صورت سے کیوں دشمنی رکھتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند