• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56266

    عنوان: خشخی یعنی بالکل ہلکی داڑھی رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ مدلل و مفصل جواب دیں۔

    سوال: خشخی یعنی بالکل ہلکی داڑھی رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ مدلل و مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 4-12/N=1/1436-U ایک مشت کے بقدر داڑھی رکھنا واجب وضروری ہے، ایک مشت سے کم پر کاٹنا یا مونڈنا ناجائز ہے، اس پر چاروں ائمہ کا اجماع ہے، لہٰذا خشخشی داڑھی رکھنا داڑھی مونڈنے کی طرح حرام وناجائز ہے (مزید تفصیل اور دلائل ”داڑھی اورانبیاء کی سنتیں“ نامی کتاب میں ملاحظہ فرمائیں)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند