معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 3797
میں پروپرٹی ڈیلنگ کر رہاہوں، کیا دوسری جائدادوں کو خرید ے بغیر صرف فیصد کے بیناد پر ڈیل کرنا جائز ہے یانہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
میں پروپرٹی ڈیلنگ کر رہاہوں، کیا دوسری جائدادوں کو خرید ے بغیر صرف فیصد کے بیناد پر ڈیل کرنا جائز ہے یانہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
جواب نمبر: 3797
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 66/ م= 66/ م
پروپرٹی ڈیلنگ یہ دلالی کی صورت ہے، لہٰذا اگر یہ ڈیلنگ کذب بیانی اور دھوکہ دہی سے پاک ہو اور اس کام کی اجرت پہلے سے طے ہو تو فیصد کی بنیاد پر پروپرٹی ڈیل کرنا جائز ہے، شامی میں ہے: وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار فقال: أرجو أنہ لا بأس بہ، وإن کان في الأصل فاسداً لکثرة التعامل.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند