• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 602181

    عنوان:

    كرپٹو كرنسی كی خرید وفروخت

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتی صاحب مسلئہ ذیل کے بارے میں ایک کمپنی ہے جسمیں انویشمینٹ کرنے کیلئے کئی سارے پلان ہے جس میں سے ایک پلان960ڈالر کا ہے مثال کہ طور پہ اعجاز نے 960 ڈالر کا پلان خریدا اسکے بدلہ کمپنی آپ کو روز 16ڈالر کہ کرپٹو کرنسی خرید کر دیتی (اور کرپٹو کرنسی گھٹتے بڑھتے رہتا )ہے اور یہ معاملہ ۱۰۰دن تک کے لیے ، ہے کمپنی آپ کو 16ڈالر کی جو کرپٹو کرنسی خرید کر دے گی ، وہ آپ روزانہ نہیں لے سکتے بلکہ پانچ روز میں یا دس روز یا بیس روز پچاس روز میں یا اسی طریقہ سے انتہائی مدت 100 دن میں لیے سکتے ہیں ۔ 16اگر آپ ۱۰۰دن میں لیتے ہیں جو کہ انتہائی مدت ہے تو آپ کو روزانہ ڈالر کے حساب سے 1600ڈالر بنے جس میں سے کمپنی٪ 10 سروس چارج کاٹ کر1400ڈالرکا کرپٹو کرنسی خرید کر آپ کو دے گی تو کیا کمپنی کہ ساتھ اس طرح کا معاملہ کرنادرست ہے نوٹ(کمپنی 16ڈالر نہیں دے رہی بلکہ 16 ڈالر کی کرپٹو کرنسی خرید کر دے رہی ہے ) امانت اللہ عیاض (انڈیا)

    جواب نمبر: 602181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:429-413/L=6/1442

     کرپٹو کرنسی کا حال مشتبہ اور زیر تحقیق ہے؛ اس لیے اس کی خرید وفروخت سے اجتناب کیا جائے۔ قال علیہ السلام: دع ما یریبک إلی ما لا یریبک۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند