• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 605367

    عنوان:

    آن لائن بزنس كرنا ٹھیك ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ آن لائن بزنس کرنا اسلام میں جائز ہے؟ اور کن وجوہات کی بنا پہ آن لائن بزنس حرام ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 605367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1084-852/L=11/1442

     جائز تجارت آن لائن بھی کی جاسکتی ہے ؛ البتہ جب تک خریدار یا اس کے وکیل کا سامان پرقبضہ نہ ہوجائے اس وقت تک سامان کو آگے فروخت کرنا جائز نہ ہوگا، اس کے علاوہ آن لائن میں جو فرضی تجارت ہوتی ہے جس میں مبیع کا وجود نہیں اور نہ ہی مشتری اس پر قبضہ کرتا ہے ایسی تجارت جائز نہیں ۔ آن لائن تجارت کے بارے میں اس کے علاوہ اگر کوئی سوال کرنا ہوتو اس کی پوری تفصیل لکھ کر سوال کریں پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند