• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 40979

    عنوان: آن لائن سونا فروخت كرنا

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا سونا کی فیوچر (مستقبل ) تجارت نفع یا بغیر نفع کے ساتھ جائزہے؟(اس میں صرف نفع ہوگا حسی قبضہ دینا نہیں ہوگا ۔ براہ کرم، باوحولہ اور محققانہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 40979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1290-856/H=9/1433 صرف نفع ہی ہو اور خرید کر وہ سونے پر قبضہ نہ ہو یہ صورت تجارت کی جائز نہیں بلکہ ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند