• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 49262

    عنوان: جوتوں کا کاروبار

    سوال: کیا ایک مرد عورتوں کے جوتوں کی دکان کھولنا چاتہا ہے تو اس کی نظر کی حفاظت کیسے ہو سکتی ہے ؟ اور جب وہ یا اس کا کوئی ملازم عورت کو جب جوتے دے گا تو اس کی عورت کے پیروں پر بھی نظر پڑھے گی ؟ اور کبھی پیروں میں جوتا بھی پہنانا پر سکتا ہے ۔کیا یہ کام جائز ہے ؟ اور اگر ہاں تو کن شرطوں پر ۔

    جواب نمبر: 49262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1884-525/H=1/1435-U کام تو جائز ہے، آمدنی بھی حلال ہے تاہم نظر اور مس بالشہوت کی حفاظت بھی واجب ہے، توبہ واستغفار کا اہتمام بھی کوتاہی پر کرتے رہنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند