• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 146053

    عنوان: سونے کے کارو بار میں گاہک مجبور

    سوال: سونے کے کاروبار کی ایک کمپنی ہے جس سے لوگ سونا خرید تے ہیں،لوگ پیسہ دیتے ہیں اور سونا پر قبضہ کرلیتے ہیں، لیکن سونا پورے بازار میں ارزاں قیمت پر فروخت ہوجاتاہے ،اس لیے گاہک مجبور ہیں کہ یہ سونا پھر سے اسی کمپنی پر فروخت کرے ، کیوں کہ گولڈ کمپنی انٹرنیشنل قیمت لیتی ہے ، کیا یہ بیع صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 146053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 156-118/H=2/1438

    کمپنی سے سونا خرید کر نقد پیسے (قیمت) ادا کردیتے ہیں اور سونے پر قبضہ کرلیتے ہیں پھر کسی وقت میں وہی سونا کمپنی کو نقد فروخت کرکے سونا کمپنی کو دے دیتے ہیں اور قیمت کمپنی سے لے لیتے ہیں یہ دونوں بیع و شراء درست ہیں کچھ آپ کو اشکال ہوتو اس کو صاف و واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند