معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 155350
جواب نمبر: 155350
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:76-83/sd=2/1439
شادی کے موقع پر لڑکی والوں کا دعوت کرنا نہ مسنون ہے اور نہ مستحب ؛ لیکن حرا م اور ناجائز بھی نہیں ہے ؛ ہاں ایک مباح اور جائز درجہ کی چیز ہے ،لہذا حسب موقع لڑکے والوں کے ساتھ اپنے کچھ خاص متعلقین کو مدعو کر نے کی گنجائش ہے بشرطیکہ اس کو لازم اور ضروری نہ سمجھا جائے اور اس کو مستقل دعوت مسنونہ کا درجہ نہ دیا جائے۔( آپ کے مسائل اور اُن کا حل : ۶/۳۱۴،بعنوان : نکاح کے وقت لڑکی والوں کا دعوت کرنا، ط: مکتبہ لدھیانوی )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند