• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 41911

    عنوان: حلال اور حرام

    سوال: میں ایک پروہت کمپنی میں کام کرتا ہوں، میں نے اس کمپنی میں کچھ سامان خریدا جسکی قیمت پہلی بار خریدی گئی قیمت کے قریب دس لاکھ کم تھی، اسکے بعد بھی سپلائر نے مجھے اپنی خوشی سے کچھ رقم دی تو کیا یہ رقم میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر جائز ہے،تو کن صورتوں میں اس رقم کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور کہاں؟براہ کرم، قران اور حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 41911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1653-1653/M=12/1433 جو رقم خوشی سے سپلائر نے دی اگر انھوں نے بطورِ انعام یا ہدیہ آپ ہی کو دی ہے کمپنی کے مالک کو نہیں دی نیز اس کے ناجائز ہونے کی کوئی وجہ بھی موجود نہیں تو ایسی صورت میں اس رقم کا آپ کے لیے لینا، اور اپنے استعمال میں حسب منشا صرف کرنا جائز ہے، اور اگر تردد ہو یا کسی وجہ سے شبہ ہو تو اسے ترک کردینے میں احتیاط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند