معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 607221
سوال : جاندار کی تصویر یا مجسمہ کی خرید و فروخت کا بزنس کرانا کیا حرام ہے ، 1-ق میرا ٹرافی کا بزنس ہے کیا میں ایسی ٹرافی جس پر کسی جاندار کی تصویر لگی ہو یا کسی انسان کی مورتی یا مجسمہ بنا ہو، کو خرید کر بیچ سکتا ہوں؟ کیا ایسا کرنے میں گنہگار ہوں گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 607221
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 366-302/B=04/1443
(۱) جی ہاں، جاندار کی تصویر یا مجسمہ کی خرید و فروخت کا بزنس کرنا حرام ہے۔
(۲) ایسی ٹرافی جس پر کسی جاندار کی تصویر مقصود ہو، یا کسی انسان کی مورتی یا مجسمہ بنا ہو، اس کی خرید وفروخت بھی ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند