• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 607179

    عنوان:

    ’’بیچا ہوا مال واپس نہیں ہوگا‘‘ دکان پر لکھوانا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : میں ریڈی میڈ گارمنٹس بنانے اور تھوک بیچنے کاکاروبار کرتاہوں، لوکل بھی اور ایکسپورٹ ہوتا ہے ۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں پارٹی سے پیمینٹ کا تقاضہ کرتا ہوں تو کئی بار پارٹی مجھے وہ پرانا ڈیزائن واپس کر دیتی ہے جو اسے 4-6 ماہ پہلے بھیجا گیا تھا یہ سوچ کر کہ بقیہ سامان واپس کرنا بہتر ہے نقد رقم دینے سے چونکہ ڈیزائن پرانا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ مال مجھے نقصان میں فروخت کرنا پڑتا ہے ۔ ان واپس کرنے والوں میں زیادہ ترلوگ غیر مسلم ہوتے ہیں۔ کیا میں اس صورت میں اپنی دکان میں یہ لکھ سکتا ہوں؟ *بیچا ہوامال واپس نہیں لیا جائے گی* گذارش ہے کہ مدلل جواب دے کر راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 354-283/B=04/1443

     صورت مسئولہ میں دوکان پر یہ لکھوانے ”بکا ہوا مال واپس نہیں ہوگا“ یا ”متعینہ مدت کے بعد واپس نہیں ہوگا“ میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، دوکاندار کے اپنی دوکان کے نقصان کے پیش نظر ایسا لکھوانے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ سامان میں عیب کی صورت میں خیار عیب کی بنیاد پر مشتری کو تین دن کے اندر اندر واپس کرنے کا بھی اختیار رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند