• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 608769

    عنوان:

    مضاربت میں محنت کرنے والے کے لیے ایک رقم فکس کرنا

    سوال:

    پارٹنرشپ کی یہ صورت درست ہے یا نہیں؟ میں ایک آدمی کے ساتھ پارٹنرشپ میں بزنس شروع کرتا ہوں ، اِس پارٹنرشپ میں پیسہ میرا رہے گا ، دوسرا پارٹنر پیسہ نہیں لگائے گا، پیسہ نہیں لگانے والا پارٹنر جو محنت کرے گا اس کے بدلہ ہَم اسے 1000 فکس پلس جو بھی پروفٹ ہو گا اس میں سے اسے 25 ٪ دیدوں گا، لیکن وہ نقصان میں شریک نہیں ہوگا؟ کیونکہ وہ کیپیٹل نہیں لگایا ہے ، یہ 1000 کی اُجْرَت اسکے کام کے اعتبار سے کم ہے ، لیکن 25 ٪ اضافی ملنے پہ یہ ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 608769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:320-162/D-Mulhaqa=6/1443

     صورت مسئولہ میں پاٹنر شپ کی جو شکل لکھی گئی ہے، شرعا درست نہیں ہے، مضاربت میں محنت کرنے والے کے لیے ایک متعین رقم طے کرلینا جائز نہیں ہے، نفع صرف فیصد کے اعتبار سے طے ہونا چاہیے ۔

    وکون الربح بینہما مشاعا، فتفسد ان شرط لأحدہما عشرة دراہم مثلا ( ملتقی الابحر مع مجمع الانہر: ۴۴۵/۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند