• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 157311

    عنوان: نیلامی کی شرعی حیثیت

    سوال: حضرت مفتی صاحب! نیلم (Nilam) کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟

    جواب نمبر: 157311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:458-396/H=4/1439

    اگر کوئی شرطِ فاسد نہ پائی جائے نہ ہی کوئی سبب موجب کراہت ہو تو جائز ہے، بصورتِ نیلامی بیع کرنا بیع صحیح کی ایک قسم ہے۔ حدیث شریف اور فقہ وفتاوی میں اس کی صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند