• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 179780

    عنوان:

    لاک ڈاؤن میں گورمنٹ کے مقررہ وقت کے بعد بھی دکانیں اور کاروبار کھلا رکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    آج کل لاک ڈاؤن میں گورمنٹ نے شام سات بجے دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا کہا ہے ۔ بہت سے لوگ اس پر عمل کرتے ہیں۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ کافی جگہ لوگ دکان کھلی رکھتے ہیں اور پولیس موبائل کا انتظار کرتے ہیں۔ ورنہ کھلی رکھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ کیا ریاست کا حکم نہ ماننے سے وہ پیسہ جو وقت گزرنے کے بعد کمایا حلال ہوگا۔ یاد رہے کہ ریاست کے حکم پر ہی علماء نے مساجد میں فاصلہ سے نماز پڑھنے کا فیصلہ دیا ہے ۔

    جواب نمبر: 179780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:22-10/L=1/1442

     جب حکومت کی طرف سے سات بجے دوکان وکاروبار کو بند کرنے کا حکم ہے تو لوگوں کو اس کی پابندی کرنی چاہیے ،حکومت کی مخالفت کرکے اپنے جان ومال عزت وآبرو کو خطرہ میں ڈالنا صحیح نہیں ؛تاہم اگر کسی نے وقتِ مقرر کے بعد مال فروخت کرکے کچھ مال حاصل کرلیا تو اس رقم پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند