• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 177716

    عنوان: اہلحدیث لڑکے سے نکاح کرنا جایز ہے یا نہیں

    سوال: ہماری بہن کے سسرال اہلحدیث ہیں اور ہمارا بھانجہ بھی اہلحدیث ہے. ہمارا بھانجہ سول انجنیئر ہے اور مزید آگے ماسٹرس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے میری بیٹی ڈینٹل کورس کر رہی ہے فی الحال وہ سال اول میں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی لڑکی کی شادی اپنے بھانجے کے ساتھ کر سکتا ہوں میں اور میری بیٹی حنفی مسلک پر عمل کرتی ہے، ' اور ہمارا بھانجہ اہلحدیث ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں اور مشورہ دیجئے۔

    جواب نمبر: 177716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 707-567/D=08/1441

    اہل حدیث بھانجہ سے نکاح کرنا جائز ہے؛ البتہ نکاح کا رشتہ کرنے سے پہلے اس کا اندازہ کر لینا مناسب ہوتا ہے کہ ایسی کوئی بات نہ ہو جس سے لڑکے اور لڑکی کے مزاجوں میں عدم موافقت پیدا ہو جائے اور اپنے مسلک کے اعتبار سے اس میں غلو اور شدت نہ ہو۔ چنانچہ اگر وہ تقلید کو شرک سمجھتے ہوں ائمہ مجتہدین کو برا بھلا کہتے ہوں تو پھر ان کے ساتھ نکاح نہ کرنا بہتر ہے اور اگر ایسی شدت نہ ہو تو نکاح کر دینے کی گنجائش ہے اس کی دینداری وغیرہ کا جائزہ لے لیجئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند