• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20668

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ میں ایک شادی شدہ لڑکی ہوں، میراچھ ماہ کا بیٹا ہے، میرے شوہر بہت اچھے ہیں ، با شرع بھی ہیں، بہت محبت کرتے ہیں اور اس کا عملی اظہار بھی بہت زیادہ کرتے ہیں۔ ایک بات میرے ذہن میں ابہام ہے ، وہ یہ کہ میرے شوہر قربت کے وقت میرے پستانوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتے ہیں تواس سے دودھ نکل آتاہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ دودھ ان کے منھ میں جانا غلط تو نہیں ؟ یا کوئی بات نہیں ، کوئی حرج نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 446=299-4/1431

    آپ کے شوہر کا آپ کے دودھ کو پینا حرام ہے، اس لیے اگر پستان کو منھ میں لینے سے دودھ نکل کر حلق کے اندر چلے جانے کا اندیشہ ہو تو پستان کو منھ میں لینے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند