معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 2548
شوہر کے حقوق اور فرائض کیا ہیں؟ (۲) بیوی کے حقوق اور فرائض کیا ہیں؟ براہ کرم، میر ی رہ نمائی فرمائیں۔
شوہر کے حقوق اور فرائض کیا ہیں؟ (۲) بیوی کے حقوق اور فرائض کیا ہیں؟ براہ کرم، میر ی رہ نمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 254829-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 18/ ب= 18/ ب
اس موضوع پر ?حقوقِ زوجین? کے نام سے بہت عمدہ کتاب اردو میں لکھی گئی ہے، اس کا مطالعہ فرمائیں۔ اس سے آپ کو ہردو کے حقوق تفصیل کے ساتھ معلوم ہوجائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
معزز
مفتیان کرام میری شادی کو دو مہینہ ہوچکے ہیں اور میری بیوی مجھ سے نو سال چھوٹی
ہے میری عمر اس وقت اٹھائیس سال ہے اور میں نے دینی کورس بھی کیا ہے۔ اکثر میری اس
سے لڑائی ہوتی ہے۔ اگر میں اس کو کوئی اچھی بات بتاؤں تو وہ میری بات کو درگزر
کردیتی ہے اور اپنی بہن کو زیادہ ترجیح دیتی ہے ۔ کیا شادی کے بعد بیوی کا حق
زیادہ اپنے شوہر پر ہوتا ہے یا بہن بھائیوں پر؟ اب وہ کہہ رہی ہے کہ میں فیصلہ
کرواؤں گی تو اس سے دو خاندانوں کے ٹوٹنے کاخطرہ ہے۔ اور اس کی والدہ اور میرے
والد بہن بھائی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ معاملہ صلح صفائی سے طے ہوجائے۔ آپ سے
گزارش ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں یا کوئی طریقہ بتائیں کہ وہ سمجھ جائے ۔اور وہ
کہہ رہی ہے کہ مجھے ماں باپ کے گھر رہنا منظور ہے۔ میں بہت پریشان ہوں آپ میرے
مسئلہ کا حل بتائیں تاکہ میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ اور وہ کہہ رہی ہے کہ میں ساری
باتیں اپنی ماں کو بتاؤں گی۔ آپ شریعت کی رو سے جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
کیا
اہل کتاب سے اب بھی شادی ممکن ہے؟
سوتیلی ماں کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح
1822 مناظرہم ولیمہ کے کھانے میں بہت زیادہ روپیہ خرچ کرتے ہیں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے یا یہ اسراف ہے؟ برائے کرم شادیوں میں ویڈیو گرافی اور ولیمہ کے کھانے کے بارے میں فتوی بھیجیں۔
3067 مناظرآپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، جواب عنایت فرمائیے۔ میری بیوی کو مرے ہوئے ۲/سال ہوچکا ہے، اور مجھ کو کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ میں دوسری شادی کرنا چاہتاہوں، میری بڑی سالی کہتی ہے کہ میں اس کی لڑکی سے شادی کرلوں، مجھ کو یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں، جب کی سالی کی لڑکی رشتہ میں بھانجی کہلاتی ہے۔ یہ کیسے ہے، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
3757 مناظرمفتی صاحب میرے
ایک دوست گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن، لاہور، پاکستان میں سائیکولوجی کے
پروفیسر ہیں انھوں نے مجھ سے دو سوال کئے مگر میں ان کے کسی سوال کا جواب نہیں دے
سکا۔ آپ سے گزارش ہے کہ ان کے جواب دے دیں۔ اسلام میں مرد کو ایک وقت میں
چارشادیاں کرنے کی اجازت ہے مگر عورت کو یہ اجازت کیوں نہیں ہے؟ اس کی حکمت کیا
ہے؟
(۲) ایک
حدیث میں ہے کہ جو آدمی چالیس دن تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اللہ اس
کو دو پروانے عطا کرے گا ایک دوزخ سے بری ہونے کا اوردوسرا منافق نہ ہونے کا۔ مگر
سوال یہ ہے کہ عورت اس حدیث کی فضیلت میں کس طرح شامل ہوگی؟ یا مسجد الحرام میں
ایک لاکھ نماز والی فضیلت میں کیسے شامل ہوں گے جب کہ ہمارے علماء فرماتے ہیں کہ
عورت کے لیے افضل ہے کہ ہوٹلیا گھر پر نماز ادا کرے؟