• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601783

    عنوان:

    كیا پب جی گیم كے اشتہارات دیكھنے سے نكاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    پب جی گیم میں بتوں کی پوجا والے عمل سے نکاح اور ایمان ٹوٹ جاتا ہے تو یو ٹیوب پر جو فلم دکھائی جاتی ہے اس میں علماء کے بیانات والی فلموں کے ساتھ پب جی گیم کے اشتہارات آتے ہیں کہ گیم کھیلو علماء کو یو ٹیوب والے انہیں اشتہارات پر رقمیں دیتے ہیں،کیا اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔

    جواب نمبر: 601783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:335-734/sd=1/1443

     یوٹیوب پر پب جی گیم کے جو اشتہارات آتے ہیں ان کو دیکھنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے، باقی پب جی گیم کھیلنا یا اس کے اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند