• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67162

    عنوان: کیا نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کا باوضو ہونا ضروری ہے؟

    سوال: کیا نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کا باوضو ہونا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 67162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1000-985/N=10/1437

    نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کا با وضو ہونا ضروری نہیں، اگر دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک با وضو نہ ہو تب بھی نکاح ہوجائے گا، البتہ مذہب اسلام میں چوں کہ نکاح من وجہ عبادت ہے، یعنی: اس میں عبادت کا پہلو پایا جاتا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور سابقہ انبیائے کرام علی نبینا و علیہم الصلاة والسلام کی سنت ہے ؛ اس لیے اگر نکاح کے وقت دونوں پاک وصاف اور با وضو ہوں تو اچھی بات ہے، لیس لنا عبادة شُرعت من عہد آدم إلی الآن، ثم تستمر في الجنة إلا النکاح والإیمان (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب النکاح ۴: ۵۷- ۵۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)،حتی قالوا: إن الاشتغال بہ أفضل من التخلي لنوافل العبادات، أي: الاشتغال بہ وما یشتمل علیہ من القیام بمصالحہ وإعفاف النفس عن الحرام، وتربیة الولد ونحو ذٰلک (رد المحتار ۴: ۵۷)،وہو سنة من سنن الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”النکاح سنتي فمن رغب عن سنتي فلیس مني“ بل ہو سنة من سنن الأنبیاء السابقین، قال اللّٰہ تعالی: ﴿وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِنْ قَبْلِکَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ اَزْوَاجًا وَذُرِّیَّةً﴾ وقد کان الأنبیاء علیہم الصلاة والسلام أعظم قدوة للخلق في الزواج کما في غیرہ من الأفعال المحمودة، فأکثروا من الزواج وأوصوا بہ، ولم یذکر المؤرخون أن أحداً من الأنبیاء عاش بلا زواج سوی یحییٰ وعیسیٰ علیہما وعلی نبینا أفضل السلام(التعلیق علی الدر والرد للشیخ عادل أحمد عبد الموجود والشیخ علی محمد معوض ۴: ۵۹ ط مکتبة زکریا دیوبند )، ذکرہ عقب العبادات الأربع أرکان الدین؛ لأنہ بالنسبة إلیھا کالبسیط إلی المرکب؛ لأنہ عبادة من وجہ ومعاملة من وجہ الخ (رد المحتار ۴: ۵۷) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند