• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 52267

    عنوان: اگر شوہر بیماری یا كسی عارضے كی وجہ سے اپنی بیوی كی جسمانی ضرورت پوری نہیں كرسكتا تو بیوی تسكین كیسے حاصل كرے؟

    سوال: ایک شادی شدہ عورت کے شوہر کا ایکسیڈینٹ (حادثہ ) کی وجہ سے فالج کی بیماری ہوگئی ہے، اب وہ مرد اپنی بیوی کی جسمانی ضرورت پوری نہیں کرسکتا اور وہ عورت اس سے طلاق بھی نہیں لے سکتی تو اس حال میں بیوی اپنی جسمانی خواہشات کیسے پوری کرے گی؟

    جواب نمبر: 52267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 687-703/N=6/1435-U اس صورت میں عورت اپنی جسمانی خواہشات پر کنٹرول کرے، اور اگر یہ مشکل ہو اور گناہ میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہو تو شوہر سے طلاق یا خلع لے کر عدت کے بعد کسی اور سے نکاح کرلے، ایسی صورت میں شوہر کو بھی چاہیے کہ اسے طلاق دیدے،اور اپنی خدمت وتیمارداری کے لیے کسی پچاس، پچپن سالہ عورت سے نکاح کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند